یوم مئی پر مزدور طبقہ کی خوشحالی کا عہد کرنا چاہیے

یوم مئی پر مزدور طبقہ کی خوشحالی کا عہد کرنا چاہیے

  

لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ یوم مئی پرہمیں یہ عزم کرنا ہے کہ ہم مزدور طبقہ کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

 ، مزدوروں کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپ، اعلی تعلیم، ملکی و غیر ملکی اداروں میں مفت تعلیم دلوائی جائے۔، مزدوروں کے بچوں کی شادی بیاہ، تعلیم اور دیگر ویلفیئر گرانٹس، لیبر کالونیاں قائم کی جائیں، فلیٹس بنا کر مزدوروں کو الاٹ کئے جائیں، مزدروں کو بہترین علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ملک بھر کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کر کے جدید آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -