کورونا سے بچنے کیلئے شہر کی اہم عمارتوں پر کلورین سپرے
لاہور (جنرل رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا عملہ کرونا وائرس سے بچاؤکے حوالے سے شہر کی اہم شاہراہوں، دفاتر، ہسپتالوں، عمارتوں، مارکیٹوں، عوامی مقامات اور محلوں وغیرہ میں کلورین سپرے کیا گیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز شہر کے1698مقامات پر کلورین سپرے کیا گیا۔ ایم سی ایل کے عملہ نے شہر کے تقریبا 55کلومیٹر علاقہ میں سپرے کیااورتاحال کلورین سپرے کا عمل جاری ہے۔