پی او بی ٹرسٹ کا نابینا افراد کے 22ہزار مفت آپریشن کرنیکا منصوبہ

پی او بی ٹرسٹ کا نابینا افراد کے 22ہزار مفت آپریشن کرنیکا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پی اوبی ٹرسٹ نے نابینا افرادکی آنکھوں کی روشنی لوٹانے کیلئے بڑا منصوبہ بنا لیا،رواں برس مصنوعی عدسہ کی پیوند کاری اور سفید موتیا کے 22ہزارمفت آپریشن کئے جائیں گے پی اوبی ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹرانتظارحسین بٹ نے لاہور میں میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ انسداد نابینا ٹرسٹ کے ڈاکٹروں کی ٹیم اپنی سابقہ روایت کوبرقرار رکھے ہوئے ہے،انہوں نے بتایا کہ سال 2007سے اب تک پی اوبی نے ایک لاکھ اکیاسی ہزارمریضوں کے آپریشن کئے اورپندرہ لاکھ 34ہزارمریضوں کامعائنہ کیا، انہوں نیبتایاکہ دنیا کے22ممالک اورملک بھرکیطول وعرض میں انسداد نابیناٹرسٹ کی میڈیکل ٹیم دن رات اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر انتظار حسین بٹ نیکہاکہ گرمیوں کے موسم میں آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے پانی سے بار باراپنی آنکھیں دھوئیں۔

، انہیں صاف رکھیں اوردھوپ میں نکلتے ہوئے عینک کااستعمال کریں۔