زائد قیمتیں وصول کرنے پر یورو سٹور ز کو 95ہزار جرمانہ
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ پرائس چیکنگ کے حوالے سے متحرک، ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے یورو سٹور کی برانچز گڑھی شاہو، جی ٹی روڈ اور تاجپورہ میں پرائس چیکنگ کی،یورو سٹور تاجپورہ برانچ کو دالوں اور بیسن کو زائد قیمتوں پر فروخت کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،یورو سٹور گڑھی شاہو برانچ کو اشیاء ضروریہ کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اوریورو سٹور جی ٹی روڈ برانچ کو اوورچارجنگ پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
۔مجموعی طور پر 95 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا اورگراں فروشوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔