صوابی میں بدقماش عناصر کیخلاف سرچ آپریشن،45 گرفتار

صوابی میں بدقماش عناصر کیخلاف سرچ آپریشن،45 گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ)ڈی پی او صوابی عمران شاہد کا سرکل ٹوپی کے مختلف حساس علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمدکر لی۔دوران سرچ اپریشن آٹھ منشیات فروش،دو اشتہاری سمیت 45,مشکوک افراد گرفتارکر لئے گئے۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی از خود سرکل ٹوپی میں دہشت گردی سے متاثرہ علاوقہ ملک آباد،اجمیر پہاڑ و دیگر ملحقہ حساس جگوں و جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ صورتحال کی پیش نظر امن وامان کو برقرار رکھنے اور لاک ڈاون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او صوابی عمران شاہد کا از خود نگرانی کرتے ہوئے سرکل ٹوپی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اپریشن کی اس موقع پر ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی اور ایس ایچ او ٹوپی نیاز علی،ایس ایچ او گدون شمس القمر خان،ایس ایچ او اُتلہ ناظم خان بمع بھاری نفری پولیس نے تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی،اس دوران شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندیوں اور مختلف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے۔شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندیوں اور مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدام قتل،منشیات فروش کو دھرلیے دوران سرچ اپریشن بدنام زمانہ منشیات فروش شیر افضل سکنہ کوٹھا کو گرفتار کرکے قبضہ سے 5470 گرام چرس برآمد۔ ملزم حامد علی سکنہ ٹوپی کے قبضے سے 3180 گرام چرس برآمد۔ ملزم محمد عارف سکنہ غازی کے قبضے 560 گرام ہیروئن برآمد۔ تھانہ آئی ڈی ایس کے حدود میں ملزم عمر جھانگیر سکنہ ٹوپی محلہ سولئی کے قبضے سے 2090گرام چرس برآمد مجموعی طور پر11کلو 740گرام چرس اور 560 گرام ہیروئن برامد۔ اور منشیات کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری اشفاق ولد سرفراز سکنہ گندف کے گھر پر چھاپہ زنی کے دوران گھر سے ایکضرب کلاشنکوف برآمدکر لیا۔ اس دوران لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 15 افراد کو حراست میں لیکر NDMAایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کی گئی، دروان اپریشن داخلی اور خارجی راستے بند جبکہ متعدد افراد کی کریمنل ریکارڈ بذریعہ CRVSسسٹم چیک کرکے بعد ویریفکشن کے چھوڑے گئے ڈی پی او صوابی کی سربراہی میں پولیس نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کیاگیاکی سمگل ناکام بنا کر بین الصوبائی دو سمگلرز ملزم احمد فراز اور ملزمہ مسماۃ (ر) گرفتار کر کے دونوں ملزمان نے منشیات کو پنجاب سمگل کر رہے تھے۔ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات پر قانون شکن عناصر کے خلاف ضلعی پولیس کی کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں عوام تعاون کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -