آئی جی پی ثناء اللہ عباسی سے تیمور حسن خان کی ملاقات

آئی جی پی ثناء اللہ عباسی سے تیمور حسن خان کی ملاقات

  

پشاور (سٹی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس ثناء اللہ عباسی سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء صاحبزادہ تیمور حسن خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان اور کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران صاحبزادہ تیمور حسن خان نے صوبے میں قیام امن اور جرائم کی بیخ کنی کرنے پر آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی تعیناتی سے پولیس میں واضح تبدیلی آئی ہے اور پشاور سمیت صوبے بھر میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے لاک ڈاؤن پر عملدر آمد کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس پر خیبرپختونخوا پولیس خصوصی داد کی مستحق ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -