ملک کسی مذہبی اور معاشرتی تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ فائق شاہ

ملک کسی مذہبی اور معاشرتی تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ مذہبی‘ سیاسی اور سماجی سطح پر اتحاد اور رواداری ہی غربت اور حالیہ مشکلات سے نکالنے کا راستہ ہے کسی قسم کی مذہبی تقسیم، معاشرتی انتشار اور الزامات کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔ علماء کرام اور حکمران آئین وقانون اور اخلاقی اقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں بلکہ ملکر بیرونی سازشوں اور اندرونی خلفشار کا مقابلہ کریں۔اس وقت حکومتی ایوان ہوں یا منبر ومحراب سب رواداری، اتحاد اور مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے عوام کو جوڑیں یہی آج کا بڑا چیلنج ہے۔اختلافی آمور پر مکالمے کی فضا پیدا کریں انہوں نے کہا کہ امن ترقی پارٹی قومی اتحاد کی علامت ہے۔وہ سیاسی، معاشرتی شعور کے ذریعے حب الوطنی کا پیغام دے رہی ہے محمد فائق شاہ نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم خوف، معاشی زبوں حالی اور تعصبات سے ملک کو نکالیں، اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے کہ اس وقت عوام کو ان کی ضرورت ہے وہ اپنے اپنے محلات سے نکل کر عوام کی بے لوث خدمت کریں حکومت کی طرف نہ دیکھیں اللہ تعالیٰ نے انہیں دولت اور خزانوں سے نوازا ہے وہ عوام اور پاکستان پر قربان کریں گے تو تاریخ انہیں یاد کرے گی مگر آج غفلت اور عوام کو تنہا چھوڑا گیا تو وہ سخت محاسبہ کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -