شیخ ملتون ٹاؤن سیکٹر جے کے مسجد نمازیوں کیلئے ڈی سیل

  شیخ ملتون ٹاؤن سیکٹر جے کے مسجد نمازیوں کیلئے ڈی سیل

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زین علی رضا کی نگرانی میں واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی کی جانب سے سیکٹر جے کی متاثرہ سٹریٹ اور مسجد کو مکمل طور پر کلورینیٹڈ واٹر سے واش اور جراسیم کش سپرے اور لوکل گررنمنٹ اہلکاروں کی جانب سے مسجد میں دائرے بنا کر مسجد کو ڈی سیل کر دیا گیا۔مذید ایڈیشنل اے سی نے متاثرہ گلی / سیکٹر کا معائنہ کیا اور پولیس کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ ایریا میں آنے جانے پر کڑی نظر رکھی جائے اور اہل محلہ کو کسی بھی مسائل کی صورت میں انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -