ہنگو میں کورونا وائرس کے مزید 4مریض صحت یا ب

ہنگو میں کورونا وائرس کے مزید 4مریض صحت یا ب

  

ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگو میں کورونا وائرس کے مذید 4مریض صحت یا ب ایک مریض کے ٹیسٹ کا نتیجہ بے نتیجہ آیا اور ایک مریض کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے ا ب تک ہنگو میں 16کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 14مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ صرف ایک مریض کا کیس پازیٹیو ہے جبکہ قرنطینہ سنٹروں میں بھی کوئی مشتبہ مریض نہیں بہت جلد ہنگو میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو عرفان اللہ محسود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہنگو میں گزشتہ روز مذید 4کورونا وائرس کے مریض مکمل صحت یاب ہو گئے چاروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ ایک مریض کا ٹیسٹ پازیٹیو اور ایک مریض کا ٹیسٹ بے نتیجہ آیا ہے انہوں نے کہا کہ اب تک ہنگو میں ٹوٹل کورونا وائرس کے 16مریض تھے جس میں 14مریض مکمل طور پر صحت یا ب ہو چکے ہیں ایک مریض کا کیس پازیٹیو آیا ہے ایک مریض کا بے نتیجہ آیا ہے اے ڈی سی عرفان محسود نے مذید بتایا کہ ہنگو کے قرنطینہ سنٹروں میں اس وقت کوئی مشتبہ مریض نہیں ہے اور نہ ان کورونا وائرس کے مریضوں میں کوئی مقامی ہے سب کے سب سندھ اور بلوچستان سے آئے تھے انہوں نے کہا کہ بہت جلد ضلع ہنگو میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -