اشتہار ی ملزم کو پناہ دینے والے دو ملزما ن گرفتار

اشتہار ی ملزم کو پناہ دینے والے دو ملزما ن گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ متنی کی حدود میں قتل کے مقدمے میں مطلوب 18سال سے روپوش اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والے دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونیو الے سہولت کاروں نے تھانہ متنی کی حدود شریکرہ میں اشتہاری ملزم کو پناہ دی تھی جن کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خان کو اطلاع ملی کہ تھانہ متنی کی حدود میں 18 سال قبل ہونے والے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم موجود ہے جس پر ڈی ایس پی سعید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کر تے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران 18 سال سے روپوش اشتہاری ملزم غنی ولد عثمان کو پناہ دینے کے الزام میں ساجد خان اور حامد خان ساکنان شریکرہ کو گرفتار کرلیا،جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے