لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے باپ دوبیٹیوں سمیت جاں بحق

لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے باپ دوبیٹیوں سمیت جاں بحق

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ) لوئر دیر کے علاقہ تالاش پٹو میں گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جان بحق ہوگئے جان بحق افراد میں گھر کے مالک اور ان کی دو بٹیاں شامل ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل تیمرگرہ کے دور افتادہ علاقہ تالاش پٹو میں گزشتہ شب سحری کے وقت گھر کی چھت منہدم ہونے سے گھر کے مالک محمد نظیر جن کی عمر 35سال اور ان کی دو بٹیاں اٹھ سالہ رومیسہ بی بی اور چار سالہ قدسیہ بی بی شامل ہیں جان بحق ہوگئے گھر کی دیگر خواتین سحری کی تیاری کرنے کے لئے کمروں سے باہر موجود تھے جس کی وجہ سے وہ بچ گئے ا طلاع ملنے پر مقامی افراد نے اپنی مدداپ کے تحت امدادی کا روائی کرتے ہوئے ملبہ ہٹا کر لاشوں کو نکال دیا ادھر ایک ہی گھر سے بیک وقت تین جنازے اٹھنے پر گاوں میں کہرام مچ گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -