ختم نبوتؐ طے شدہ نکتہ اس میں کوئی ابہام نہیں، اختیارولی خان

ختم نبوتؐ طے شدہ نکتہ اس میں کوئی ابہام نہیں، اختیارولی خان

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ ختم نبوت ایک طے شدہ نکتہ ہے جس میں کوئی ابہام نہیں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں پاکستان کا وجود اور پاکستان کا آئین لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کی بنیاد پر کھڑا ہے۔آئین پاکستان کی روشنی میں قادیانیت کوئی مذہب نہیں بلکہ ایک فرقہ ہے جو منکرین اسلام ہے ان کو اقلیت تسلیم نہیں کر سکتے۔۔ قادیانی غیر مسلم ہے اور اس میں کوئی ابہام نہیں ایک اخباری بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بھی نالائق ہیں اور ان کی پوری ٹیم بھی نالائق ہے جو اس وقت اٹھارویں ترمیم اور ختم نبوت جیسے حساس معاملات کو چھیڑ کر اور اپنے ساتھیوں جانگیرترین خسروبختیار اور ہمایون اختر خان کی کی گئی کرپشن آٹا گندم چینی سکینڈل اس سے توجہ ہٹانے کے لیے ناکام کوشش کر رہے ہیں درحقیقت عمران خان خود چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور چوری کے مال میں برابر کے شریک ہیں کرونا وائرس کی وبا جیسے ہی ملک میں پھیلی ہے اس وقت ملک میں انارکی کی صورتحال ہے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں چالیس دن سے پورے ملک کا پہیہ جام کر رکھا ہوا ہے اور حکومت ابھی تک کوئی واضح پالیسی نہیں دے سکی کبھی ٹائیگر فورس کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے تو کبھی سرکاری راشن کے لارے دیے جاتے ہیں وزیراعظم سے لے کر وزیراعلیٰ اور وزیروں مشیروں تک سب کے سب جھوٹ کا ایک راگ الاپ رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مشکل قومی نازک صورتحال میں جب قوم کروناسے لڑ رہی ہو تو ایسے حالات میں حساس معاملات کے ساتھ چھیڑخانی نہ کی جائے ورنہ اس کے نتائج بہت خطرناک ہو سکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -