آئی ٹی کی مدد سے کرونا مریضوں کے علاج کا پہلا تجربہ کامیاب

آئی ٹی کی مدد سے کرونا مریضوں کے علاج کا پہلا تجربہ کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)آئی ٹی کی مدد سے کروناکے مریضوں کے علاج کاکامیاب تجربہ کیا گیا۔ 140 بیڈ کا پہلا محفوظ ترین ہسپتال قائم، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈاکٹر مریض چیک اپ بھی کر سکے گا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈبل روڈ پر قائم سپورٹس کمپلیکس میں 140 بیڈ کا پہلا محفوظ ترین ہسپتال بنایا گیا جہاں ہر بیڈ سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعہ ڈاکٹرز کے ساتھ منسلک ہے جس کی مدد سے ڈاکٹر مریض کے پاس آئے بغیر اسکا جائزہ اور بات چیت بھی کر سکے گا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مکمل نظام سے ڈاکٹرز کے تحفظ کو بھی یقینی بنادیا گیا ہے۔ وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر اور ایم ایس آئی آر یو ڈاکٹر خالد رندھاوا کا کرونا فیلڈ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسسز کو جدید ٹریٹمنٹ طریقہ کار سے بہت سہولت مل سکے گی۔ آئی ٹی بیسڈ کرونا ٹریٹمنٹ کا دائرہ دیگر ہسپتالوں تک بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔
تجربہ کامیاب