قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو بند رکھنے کے فیصلہ میں 9 مئی تک توسیع

  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو بند رکھنے کے فیصلہ میں 9 مئی تک توسیع

  

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو بند رکھنے کے فیصلہ میں توسیع کردی گئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو بند رکھنے کے فیصلے میں 9 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق شعبہ انتظامیہ، قائمہ کمیٹیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، قانون سازی اور بین اقوامی تعلقات میں محدود پیمانے پر کام جاری رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔درج بالا شعبہ جات کے ڈیوٹی آفسران مقرر جو متبادل دنوں میں اپنے متعلقہ شعبہ کے انتہائی اہمیت کے معاملات نمٹائیں گے۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہناہے کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -