لاک ڈاؤن میں بجلی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے،امتیاز اسد تنولی

لاک ڈاؤن میں بجلی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے،امتیاز اسد تنولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے صوبائی صدر امتیاز اسد تنولی نے حکومتی احکامات کے باوجود رمضان المبارک اور لاک ڈاؤن کے دوران بجلی لوڈشیڈنگ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث کارخانوں سمیت تمام کاروبار بند پڑے ہیں اور اس وقت ملک بھر میں بجلی کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے ایسے میں بجلی لوڈشیڈنگ کرنا عوام کو احتجاج پر مجبور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی واحد حکومت ہے جس کے احکامات کو ادارے ردی کی ٹھوکری میں ڈال دیتے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے اور صرف برائے نام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ کر کے روزہ داروں کو تنگ کیا جا رہا ہے جن کی جانب سے حکومت اور واپڈا حکام کو روزانہ کی بنیاد پر بددعائیں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور واپڈا حکام فوری طور پر بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائینگے۔