عالمی وباء سے سب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثر ہوا ہے، شیری رحمان
اسلام آباد (آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے یوم مزدرر پر دنیا بھر کے محنت کش مزدورں کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر مزدورطبقہ ہوا ہے۔ معیشت کا پہیہ رکنے سے لاکھوں مزدور بیروزگار ہو گئے ہیں، ہمیں ان کا ساتھ دینا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی مزورں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے فخر ہے میری پارٹی نے ان ملک میں مزدور جدوجہد کی بنیاد رکھی، دنیا اور ملک کا پہیہ مزدور مرد اور عورت کی وجہ سے چلتا ہے اور مزدوروں کے حقوق پیپلز پارٹی کاسنگ بنیاد ہیں۔شیری رحمان میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 1972 میں پیپلز پارٹی نے مزدور حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے مزدور پالیسی دی، موجودہ سندھ حکومت نے اپنی صوبائی لیبر پالیسی تشکیل دی ہے۔ آج بھی مزدور دوست قانون سازی میں پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے۔
شیری رحمان