منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور منشیات کی روک تھام کیلئے کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات کے دھندے اور دیگر جرائم میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر2 کلو گرام سے زائد چرس، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور جدید خودکار اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور منشیات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین وارث خان نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اندرون شہر میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم عمر ولد عبد المنان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس، تھانہ چمکنی پولیس نے ملزم رسول خان ولد خان محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی 40گرام آئس،تھانہ خان رازق پولیس نے اندرون شہر میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم عباس ولد میرداد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس،تھانہ تاتارا پولیس نے ملزم افتاب ولد تواب کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 10گرام آئس،100گرام چرس اور ایک عدد چھری،تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے کلیم اللہ ولد حلیم اللہ،تھانہ فقیر آباد پولیس نے احسان اللہ ولد ایاز، حیات آباد پولیس نے رحمان شیر ولد محمد شیر اور تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے سید حامد علیشاہ ولد اسرار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد کلو شنکوف، ایک عدد بندوق اور ایک عدد پستول برآمد کر لیا گیا ہے،گرفتار ہونے والے تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے