قومی سلامتی کو خطرہ ہوا تو امریکی اڈوں کو نشانہ بنائینگے، ایران کی دھمکی

قومی سلامتی کو خطرہ ہوا تو امریکی اڈوں کو نشانہ بنائینگے، ایران کی دھمکی

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ایران کی مجمع تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی فوج سے قو می سلامتی کو خطرہ درپیش ہوا تو ایران خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق چیف کمانڈر رضائی نے کہا کہ ہم کبھی بھی امریکہ کیساتھ جنگ شروع نہیں کریں گے، لیکن واشنگٹن کی جانب سے شروع کی جانیوالی کسی بھی جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ایران کرے گا۔رضائی نے کہا کہ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیاں محض پروپیگنڈا ہیں،تاہم انہوں نے مزید کہا اگر ہماری قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا، تو خطے میں امریکی اڈے ہماری زیر نگرانی ہیں، ہم انہیں میزائلوں سے نشانہ بنائیں گے۔گذشتہ ہفتے ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو خلیج میں امریکی بحری جہازوں کو ہراساں کرنیوالی ایرانی گن بوٹس پر فائر کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایران دھمکی

مزید :

صفحہ اول -