پٹرول، لائٹ ڈیزل 15، 15، ہائی سپیڈ ڈیزل، 27.15مٹی کا تیل 30روپے لٹر سستا 

      پٹرول، لائٹ ڈیزل 15، 15، ہائی سپیڈ ڈیزل، 27.15مٹی کا تیل 30روپے لٹر سستا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دیدی،آج یکم مئی سے پٹر و ل 15روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 27روپے 15پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل 15روپے اور مٹی کا تیل 30روپے فی لٹر کمی کیساتھ ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دیدی،آج یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے!15 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی،مٹی کے تیل میں 30 روپے فی لٹر کمی کی منظوری جبکہ لائٹ ڈیزل ایل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی۔قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پٹرول 96.58روپے سے پندرہ روپے کمی کے بعد 81.58پیسے فی لٹر دستیاب ہوگا،اسی طرح ہائی سٹیڈ ڈیزل کی قیمت 107.25میں 27.15روپے کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل 80.10روپے فی لٹردستیاب ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 30روپے فی لٹر کمی ہوگی جس کے بعد مٹی کا تیل یکم سے 77.45روپے فی لٹرسے کم ہو کر 47.44روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل میں 15روپے فی لٹر کمی گئی اور یکم مئی سے لائٹ ڈیزل 62.51روپے سے کم ہو47.51روپے فی لٹر ملے گا۔خیال رہے گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹر ی اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول 20 روپے 68 پیسے سستا کرنے کی سمری بھیجی تھی۔اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ لائٹ ڈیزل آئل 24 روپے57 پیسے فی لٹر اور مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے فی لٹرسستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔یہ بھی یا د رہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اس سے قبل 25 مارچ کو بھی وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل 15 روپے فی لٹرسستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پٹرول، ڈیزل 


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ایل پی جی 22روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، جبکہ سی این جی کی قیمتوں میں 12.50 فی کلو کمی کردی گئی۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو سلنڈ256روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 983روپے اضافہ ہو گیا۔اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایل پی جی کی قیمت 90 روپے سے بڑھ کر  112 روپے فی کلو ہو گئی جس کے تحت گھریلو سلنڈر1067روپے کی جگہ1323روپے اور کمرشل سلنڈر4107روپے کی جگہ 5090روپے میں فروخت ہو گا۔اوگرا نے قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔مزید براں سی این جی صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 12.50 فی کلو کم کی گئی ہے۔چیئر مین سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سی این جی کی نئی قیمت کا اطلاق آج یکم مئی سے ہو گا۔ سی این جی کی نئی قیمت تقریبا 72 روپے فی کلو ہو جائیگی، عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت میں کمی کے مقامی مارکیٹ پر ثمرات نظر آ رہے ہیں۔
ایل پی جی

مزید :

صفحہ اول -