آسیان وزرا کا کورونا وائرس کے دوران سیاحتی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

  آسیان وزرا کا کورونا وائرس کے دوران سیاحتی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

  

پھنوم پن(شِنہوا)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم(آسیان) کے وزرائے سیاحت نے نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران سیاحتی تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے، یہ بات ایک مشترکہ بیان میں بتائی گئی ہے۔یہ مشترکہ بیان آسیان کے وزرائے سیاحت کے نوول کرونا وائرس پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ خصوصی اجلاس کے بعد جاری کیا گیا جس کی صدارت کمبوڈیا کے وزیر سیاحت تھونگ کھن نے کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزرائے سیاحت نے عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ شعبہ سیاحت کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے اجتماعی طور پر آسیان روابط کے مضبوط میکانزم کی فوری ضرورت کو تسلیم کیا۔وزرا نے رکن ممالک کے ذریعے سفر سے متعلقہ صحت اور دیگر ضروری اقدامات کے بارے میں معلومات کے تبادلے میں تیزی لانے کے لئے آسیان کے ہم آہنگی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تاکہ اندرونی و بیرونی سفر کرنیوالے مسافروں اور سیاحتی آپریٹرز کو بروقت اور قابل اعتماد معلومات فراہم کی جاسکیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ آسیان کے رکن ممالک کے مابین معلومات کے تبادلے اور بہترین طریق کار کے تبادلے میں قریبی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے نیز آسیان کے مذاکرات کے شراکت داروں کے ساتھ بحران کے ردعمل اور سیاحت کے شعبے کی حمایت کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آسیان اتفاق

مزید :

صفحہ اول -