سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات اور نگران سیٹ اپ کے قیام سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی،سپریم کورٹ نے حکومت کو آرڈر 2018میں ترمیم کرکے نگران سیٹ اپ اور نیا الیکشن کرانے کی اجازت دے دی،سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سنا یا، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائیگا۔قبل ازیں ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے کہاکہ جی بی حکومت کو وفاقی حکومت کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ جی بی میں الیکشن کیلئے الیکشن ایکٹ 2017کا اطلاق کردیا جائے تو مسئلہ ہوجائیگا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نئے الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کون ہوگا۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں پہلے سے موجود ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ عدالتی حکم کے مطابق آرڈر 2018 ابھی لاگو ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ تفصیلی فیصلے میں الیکشن کرانیکا طریقہ کار واضح کردینگے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ تفصیلی فیصلے میں جو حل تجویز کیا جائے اس پر صدر مملکت سے حکومت الیکشن آرڈر جاری کروالے۔

سپریم کورٹ

مزید :

صفحہ اول -