کورونا ریلیف فنڈ میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کا اپنی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آبا (این این آئی)کورونا ریلیف فنڈ میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے اپنی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھی وزیراعظم کے کورونا وائرس ریلیف کی کوششوں میں شامل ہیں، کورونا ریلیف فنڈ میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے اپنی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 17 گریڈ سے 22 گریڈ کے افسران اپنی دو دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ ترجمان کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ رلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ