شانگلہ پولیس کا تاجروں سے ناشائستہ رویہ پر تاجر سراپا احتجاج

  شانگلہ پولیس کا تاجروں سے ناشائستہ رویہ پر تاجر سراپا احتجاج

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ لیلونی پولیس کا تاجروں سے ناشائیستہ رویہ پر تاجر سراپا احتجاج بن گئی تمام مارکیٹس، دکانیں اور پورے بازار کو احتجاجاً بند کر دیا،میڈیکل سٹوروں سمیت اشیائے ضروریہ کی تمام دکانیں بند ہونے سے دور افتادہ علاقو ں سے انے والے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔پولیس اور انتظامیہ کی عوامی مشکلات پر خاموشی معنیٰ خیز ہے۔ گزشتہ روز لیلونئی بازار میں چند دکانداروں نے ٹائمنگ کی خلاف ورزی کی جس پر پولیس نے زنہیں زبردستی دکانیں بندکرنے اور ان سے شناختی کارڈ لے کر پولیس چوکی لیلونئی لے گئے جس میں لیلونئی کے دکانداران کاصدر بھی شامل تھا جو کہ بعد میں چھوڑدیاگیا جس پر دکاندار وں نے ردعمل ظاہر کرکے تمام بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا دکانداروں کا کہنا تھا کہ یہاں لیلونئی میں ہمارے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے شانگلہ کے دیگر بازار الپوری ہیڈ کوارٹر بازار سمیت کھلے ہوئے ہوتے ہیں۔جبکہ پولیس ہمارے ساتھ زیادہ سختیاں کررہی ہیں جس کی وجہ سے ہم مجبوراً اج سارا بازار ہرقسم کی دکان کو بند بند رکھنے کا فیصلہ کردیا ہے۔بازار بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ خاموش ہے مسئلہ کا حل نکالنا غور طلب ہے تاکہ دکانداروں اور مقامی ابادی کو مشکلات سے چٹکارا حاصل ہو۔ لیلونی میں لاک ڈاون پر مکمل عمل ہو رہا ہے اور سخت لاک ڈاون کا ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرچکا ہے جس کی وجہ سے شہری تنگ ہو گئے ہیں انھوں نے لاک ڈاون میں نرمی کا مطالبہ کر دیا ہے اور کم از کم شانگلہ کے دوسرے علاقوں کی طرح سلوک کیا جائے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -