ڈپٹی کمشنر اورکزئی کے سیکیورٹی اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق

  ڈپٹی کمشنر اورکزئی کے سیکیورٹی اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق

  

ہنگو (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر اورکزئی کے سکواڈ کے سیکیورٹی اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ڈی سی ڈی پی او سی اینڈ ڈبلیو بشمول ضلع اورکزئی ہیڈ کوارٹر سیل بغیر سخت ضرورت کے اورکزئی ہیڈ کوارٹر اور ہیڈ کوارٹر کے اندر تمام سرکاری محکموں کے دفاتر کو آنے جانے پر پابندی تمام سرکاری دفاتر کے سٹاف اور ان پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا فیصلہ اس وقت ضلع اورکزئی میں 7کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں جبکہ 30مشتبہ مریض قرنطینہ سنٹروں میں موجود ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرے سکواڈ کے ایک سیکیور ٹی اہلکار رحمت اللہ کی کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے جس کے بعد ضلع اورکزئی کے ڈی سی آفس کو سیل کر دیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری دفاتر کے سٹاف اور ان پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کے نمونے لیبارٹری کو ٹیسٹ کیلئے بھیج دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں کورونا مریضوں کی تعداد 7ہو گئی جبکہ30مشتبہ مریض قرنطینہ سنٹروں میں داخل ہیں ڈی سی نے مذید کہا کہ رحمت اللہ نامی سیکیورٹی اہلکار اپنے گھر درہ آدم خیل چھٹی پر گیا تھا یہ کورونا وائرس وہاں پر ان کو لگی ہے ادھر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اورکزئی ہیڈ کوارٹر اور ہیڈ کوارٹر کے اندر تمام سرکاری محکموں کے دفاتر کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اورکزئی ہیڈ کوارٹر کو بغیر کسی سخت ضرورت کے آنے جانے کی اجازت نہیں صرف دفتری عملے کو اپنے دفاتر کو جانے کی اجازت ہے اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں مکمل طور پر جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -