انڈیا خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، عالمی برادری فوری نوٹس لے: شاہ محمود قریشی

انڈیا خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، عالمی برادری فوری نوٹس لے: شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ وینسٹن پیٹرز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران کورونا کے عالمی چیلنج سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، نیوزی لینڈ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، اس غیر معمولی وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ کورونا وبا کے غیرمعمولی پھیلاؤ کے باعث دنیا معاشی بحران کی جانب بڑھ رہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بلا جواز کرفیو کے فوری خاتمے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ شاہ محمود نے نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ کو بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا پر تشویش سے آگاہ کیا۔ ا نہو ں نے کہا امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے حالیہ رپورٹ میں بھارت میں بڑھتی مذہبی منافرت کا پردہ چاک کیا۔نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ وینسٹن پیٹرز نے کہا ان کا ملک مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے، انہوں نے 200 سے زائد پاکستانی طلباء کا کورونا وبا کے دوران خصوصی خیال رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں و ز یر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کورونا وائرس کی وبا ء، افغان امن عمل سمیت علاقائی صو ر تحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی مسلسل تائید و حمایت پر ایرانی حکومت اور ایرانی وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو رمضان المقدس کی مبارک باد دی، وزیر خارجہ نے ایران میں کرونا وائرس سے ہونیوالے کثیر جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام جس بہادری سے اس عالمی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ یقینا قابل تحسین ہے، بعدازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ جس طرح مسلما نوں کو کورونا وائرس کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے، وہ انتہائی افسوسناک ہے،ہندوستان ایک خطرناک کھیل رہا ہے، عالمی برادری کو ہندوستان کے منافرت پر مبنی اس رویے کی سرزنش کرنی چاہیے۔ ایک طرف دنیا کور ونا جیسی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نبرد آزما ہے تو دوسری طرف بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،میں نے اس حوالے سے صدر سلامتی کونسل کو خط بھی لکھا ہے اور پاکستان کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ رز میری برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ہوئی ان سے بھی میں نے درخواست کی کہ برطانیہ پی 5 کا اہم رکن ہونے کے ناطے ہندوستان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے۔ بھارت جس طرح مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور جس طرح مسلمانوں کو کورونا وائرس کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -