کورونا وائرس کے علاج کیلئے ”ریمڈیسی ور“ پہلا اہم قدم: ڈاکٹر فاچی

  کورونا وائرس کے علاج کیلئے ”ریمڈیسی ور“ پہلا اہم قدم: ڈاکٹر فاچی

  

واشنگٹن(اظہر زمان، بیوروچیف) کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے اینٹی وائرل دوا ء ”ریمڈیسی ور“مکمل جواب نہیں ہے لیکن یہ یقیناً حتمی علاج کی سمت پہلا اہم قدم ہے۔ وائٹ ہاؤس انسداد کورونا ٹاسک فورس کے میڈیکل رکن ڈاکٹر انتھونی فاچی نے اس رائے کا اظہار جمعر ا ت کے روز ”این بی سی“ ٹی وی کو ایک انٹر ویودیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاچی نے جو الرجی اورمتعدی امراض کے نیشنل انسٹیٹیوٹ کے ڈائر یکٹر بھی ہیں نے امید ظاہر کی کہ حکومتی ادارہ ایف ڈی اے اس دوا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدے گا،جس کے تجرباتی نتائج یقیناً حو صلہ افزاء ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوا ء کے استعمال سے شفایابی کا امکان 31 فیصد تک بڑھ گیا ہے، مریض نسبتاً جلد ہسپتال سے فار غ ہو گئے۔ اس دوران کورونا وائرس کیخلاف مدافعت پیدا کرنے کیلئے ویکسین کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے، جس کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ آئندہ سال جنوری تک تیار ہو کر استعمال کے قابل ہو سکے گی۔ ڈاکٹر فاچی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں اتنی جلدی ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔

ڈاکٹر فاچی

مزید :

صفحہ اول -