خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ؐ 8رمضان سے کھولنے کا اعلان

  خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ؐ 8رمضان سے کھولنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (آ ن لائن) مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو 8 رمضان سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ آنے والوں کو جائے نمازساتھ لانا ہو گی۔مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنیکی ممانعت ہو گی۔نماز پڑھنے آنے والوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے اور ماسک پہن کر مسجد میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے علاوہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں مسجدوں کے واش رومزکو بند رکھا جائے گا اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔اس ضمن میں مساجد کے باہر حکومت کی جانب سے ہینڈ سینی ٹائزر رکھے جائیں گے اور آنے والے ہر شخص کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ ان کے استعمال کے بعد مسجد میں داخل ہوں گے۔
خانہ کعبہ

مزید :

صفحہ اول -