آئی جی جیل خانہ جات مسعود الرحمان سے پشاور دوست فاؤنڈیشن کی ملاقات

آئی جی جیل خانہ جات مسعود الرحمان سے پشاور دوست فاؤنڈیشن کی ملاقات

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پشاوردوست فا ؤ نڈیشن نے کورونا وائر س سے نمٹنے کیلئے خیبر پختو نخوا ہ کی تمام جیلوں سنٹرل جیل پشاور،ہر ی پور،بنوں،مردان اور ڈسٹر کٹ جیل مانسہر ہ میں قیدیوں اور عملے کی حفاظت کیلئے جمعرات کے روز انسپکڑ جنرل جیل خانہ جات مسعود الر حمن خان سے ملاقات کی اور ان کو باڈی چیک کرنے کے آلات، KN-95ماسکں،سادہ ماسک،حفاظتی لباس،سر جیکل گلوز،مکمل باڈی سپر ے مشینیں اور کلو رین کے کیمیکل حوالے کئے۔اس مو قع پر ایک سادہ مگر پر وقار مختصر سی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔جس سے خطاب کر تے ہو ئے دو ست فا ونڈیشن کے پراجیکٹ منیجر طارق محمو د نے کہا کہ دوست ویلفیئر فاونڈیشن واحد ادارہ ہے جو خیبر پختونخواہ کی جیلوں کو ہزاروں کی تعداد میں حفاظتی آلات اور حفاظتی لباس فراہم کر رہا اور آئیندہ بھی خیبر پختونخوا ہ کی جیلوں میں قید بچوں،خواتین،بزرگ اور تمام قیدیوں اور عملے کی خدمات جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ دو ست ویلفیئر فا ؤ نڈیشن 1997؁ء سے فلاحی خدمات سر انجام دے رہا ہے اس مو قع پر آئی جی جیل خانہ جات نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں دوست فاؤ نڈیشن نے مسیحا کا کر دار ادا کیا ہے۔اور ادارہ دو ست ویلفیئر فا ؤ نڈیشن خیبر پختو نخوا ہ کی جیلوں میں خدمات کے قلیدی کر دار ادا کررہا ہے۔مسعود الرحمن خان نے کہا کے کو رونا کے خلاف دو ست فا ؤ نڈیشن کی خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی کیو نکہ ابھی تک اس طر ف کسی نے تو جہ نہیں دی۔دو ست فا ؤ نڈیشن واحد ادارہ ہے جو ہر آفت کے دور میں جیلوں میں قیدیو ں کی خدمات کیلئے اقدامات اٹھا تا ہے انہوں نے آخر میں دو ست فاؤ نڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -