بالی ووڈ اداکاررشی کپور67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

بالی ووڈ اداکاررشی کپور67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکاررشی کپورکینسر کے موذی مرض کے باعث انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ نازاداکاررشی کپورکینسرکے موذی مرض کے باعث 67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ اداکارکوگزشتہ روزطبیعت بگڑنے پرممبئی کے ایچ این ریلائنس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔اداکارنے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق خود کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری بیماری کا باقاعدہ علاج جاری ہے جس کا طریقہ کار بہت طویل اورپیچیدہ ہے جس کیلئے بہت صبردرکارہے اوربد قسمتی سے مجھ میں صبر کی کمی ہے۔رشی کپور نے 1970میں چائلڈ اداکار کے طور پر کام شروع کیا تھا،انہوں نے 100کے قریب ہندی فلموں میں کام کیا۔ وہ امریکہ میں تقریبا ایک سال تک علاج کرانے کے بعد ستمبر میں واپس بھارت لوٹے تھے، انہیں بدھ کی صبح ممبئی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا۔رشی کپور نے چائلڈ اداکارکے طور پر اپنے والد راج کپور کی فلم میرا نام جوکر میں 1970میں پہلی بار کام کیا اور قومی فلم ایوارڈ حاصل کیا جبکہ انہوں نے 1973میں نوجوان اداکار کے طور پر ہندی فلم بوبی میں پہلی بار مرکزی کردار ادا کیا جس پر انہوں نے 1974میں بہترین فلم فیئر اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔

رشی کپور

مزید :

صفحہ اول -