جی20 کی اقتصادی شرح نمو میں رواں سال4 فیصد کمی کا امکان

  جی20 کی اقتصادی شرح نمو میں رواں سال4 فیصد کمی کا امکان

  

واشنگٹن(آن لائن)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ رواں سال جی 20 ممالک کی اقتصادی شرح نمو میں 4 فیصد ہوگی۔ آئندہ سال ان ملکوں کی شرح نمو میں 4.8 فیصد اضافے کا امکان ہے،چینی اقتصادی شرح نمو 2020 میں 1 فیصد جبکہ آئندہ سال 7.1 فیصد رہنے کی توقع ہے۔موڈیز کی گزشتہ روز جاری رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس لاک ڈاؤن سے عالمی معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے جبکہ پیداواری اخراجات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔موڈیز کا کہنا ہے کہ جی 20 کے ترقی یافتہ ممالک کی مجموعی اقتصادی شرح نمو میں رواں سال 5.8 فیصد کمی تاہم 2021 میں 4.2 فیصد نمو کا امکان ہے، جو کہ کورونا سے پہلے کی سطح سے بھی کم ہے،عالمی اقتصادی شرح نمو کورونا وائرس سے پہلے کی سطح پر پہنچنے میں دوسال کا عرصہ لگے گا۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی اقتصادی شرح نمو میں رواں سال 5.7 فیصد کمی کا امکان ہے تاہم توقع ہے کہ آئندہ سال اس کی شرح نمو بہتر ہوکر 4.2 فیصد کی سطح پر آجائے گی۔یورو ژون بارے موڈیز کا کہنا ہے کہ رواں سال بلاک کی اقتصادی شرح نمو 6.5 فیصد کم ہونے جبکہ 2021 میں 4.7 فیصد شرح نمو کا امکان ہے۔چین کے حوالے سے مثبت رپورٹ دیتے ہوئے موڈیز کا کہنا تھا کہ رواں سال اس کی معیشت 1 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی تاہم آئندہ سال اس کی شرح نمو بڑھ کر 7.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

موڈیزرپورٹ

مزید :

صفحہ اول -