نواز شریف عدالتی حکم کے تحت علاج کیلئے بیرون ملک گئے، وارنٹ گرفتاری توہین عدالت: شہباز شریف

نواز شریف عدالتی حکم کے تحت علاج کیلئے بیرون ملک گئے، وارنٹ گرفتاری توہین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا میاں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نوازشریف عدالتی حکم کے تحت بیرون ملک علاج کے لیے گئے شریف خاندان، میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے،نیب کا یہ اقدام قانون کی کھلی توہین اور عدالتی احکامات کے سراسر خلاف ہے اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف زیر علاج ہیں، نیب کا یہ اقدام سراسر بدنیتی ہے عمران خان پوری قوم کو اپنے سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا رہا ہے محمد نواز شریف کیخلاف 34 سال پرانے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدترین مثال ہے نواز شریف پاکستان اور عوام کے محسن ہیں انہوں نے پاکستان کو دنیا میں ساتویں جوہری قوت منوایامحمد نواز شریف نے ملک سے غربت، مہنگائی، دہشتگردی اور بے روزگاری کے اندھیرے دور کئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا،عمران خان کورونا کی روک تھام، غریبوں کو ریلیف کی فراہمی میں ناکام ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کی توجہ اپنی ناکامیوں سے ہٹانے کے لئے یہ نیا ہتھکنڈہ اختیار کیا گیا۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -