وزیراعظم نے سوموار سے ٹائیگر ز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنیکی منظوری دیدی

      وزیراعظم نے سوموار سے ٹائیگر ز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنیکی ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے سدباب کیلئے بنائی گئی ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے وزیراعظم کو ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے سیالکوٹ میں ٹائیگر فورس کے کامیاب ٹیسٹ رن اور آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ہدایات کی کہ ٹائیگر فورس کو سوموار سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے۔وزیراعظم نے رضا کار فورس سے خود خطاب کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹرڈ نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔دریں اثناء وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس آئندہ ہفتہ سے فعال ہو جائے گی۔ ٹائیگر فورس مقامی سطح پر مختلف اداروں کو معاونت فراہم کرے گی۔ ٹائیگر فورس کے رضا کار مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد، یوٹیلیٹی سٹورز میں سماجی فاصلہ پر عملدرآمد یقینی بنانے میں مدد کریں گے۔ ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں کے خلاف قانون حر کت میں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میں 30 ہزار مساجد ہیں، جہاں ٹائیگر فورس کے رضاکار ایس او پیز پر عملدرآند کرانے میں مقامی انتظامیہ کی معاونت کر رہے ہیں۔ صوبہ پنجاب،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کورونا ٹائیگر فورس آئندہ ہفتے فعال ہو جائے گی۔امید ہے سندھ حکومت بھی ٹائیگر فورس کی خدمات سے استفادہ کرے گی کیوں کہ سندھ سے ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعدادایک لاکھ چون ہزار ہے۔

ٹائیگرفورس منظوری

مزید :

صفحہ اول -