وزیراعظم کی پریس سیکرٹری شاہیرہ شاہد پرنسل انفارمیشن آفیسر تعینات

  وزیراعظم کی پریس سیکرٹری شاہیرہ شاہد پرنسل انفارمیشن آفیسر تعینات

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،آئی این پی)وفاقی وزارت اطلاعات میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں،طاہر حسن کی جگہ وزیراعظم کی پریس سیکرٹری شاہیرہ شاہد کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر(پی آئی او)تعینات کر دیا گیا ہے،طاہر حسن کو ڈی جی سائبر اور،ڈی جی سائبر ثریا جمال کو ڈی جی پی آئی ڈی ملتان تعینات کردیا گیا، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزارت اطلاعات میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہ اورطاہر حسن کی جگہ وزیراعظم کی پریس سیکرٹری شاہیرہ شاہد کو پی آئی او بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق طاہر حسن کو ڈی جے سائبر سنگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،وزارت اطلاعات کی جانب سے تبدیلیوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ نئی پی آئی او شاہیرہ شاہد نے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے ملاقات بھی کی جس میں انہیں نئی ذمہ داریاں سونپنے کے فیصلے کے ساتھ انہیں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کا ٹاسک بھی سونپا گیا۔

اطلاعات تبادلے

مزید :

صفحہ اول -