کورونا وائرس پر تحقیق کیلئے پاکستان دنیا کی معاونت کر رہا ہے، فواد چودھری

  کورونا وائرس پر تحقیق کیلئے پاکستان دنیا کی معاونت کر رہا ہے، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کیلئے جو تحقیق ہو رہی ہے پا کستا ن کی ٹیمز ان کیساتھ معاونت کر رہی ہیں۔فواد چوھری نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس کی ویکسین ریسرچ کیلئے ٹیم بنائی۔ وزیراعظم ڈاکٹروں اور طبی عملے کیساتھ کھڑے ہوئے اور کہا کہ ہم کورونا کی وبا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس خود بنائیں۔ان کا کہنا تھا پاکستان میں ماسک اور سینی ٹائزرز کی قلت ہو گئی تھی۔ ہم نے مارچ کے پہلے ہفتے فیصلہ کیا کہ اپنے سینی ٹائزر اور ماسک تیار کرنے ہیں۔ اب ہمارے پاس اب اتنے زیا دہ ہینڈ سینی ٹائزر ہو گئے ہیں کہ ہم دوسرے ممالک کو برآمد کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کووڈ 19 سے قبل ملک میں سینی ٹائزر اور ماسک نہیں بنتے تھے۔ پاکستان اپنا این 95 ماسک بنا رہا ہے جو 90 روپے میں پڑے گا۔ اس کے علاوہ ہم اپنے وینٹی لیٹر تیار کر رہے ہیں۔ ہما ر ے وینٹی لیٹرز کی قیمت درآمد کیے جانیوالے وینٹی لیٹرز سے قدرے کم ہے۔
فواد چودھرری

مزید :

صفحہ اول -