معیشت کے تمام سیکٹر سے متعلق منصوبہ بندی اہم ہے، عبدالرازق داؤد

    معیشت کے تمام سیکٹر سے متعلق منصوبہ بندی اہم ہے، عبدالرازق داؤد

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر برائے تجارت عبدالرازق داؤدنے کہا کہ کرونا کے منفی اثرات کے پیش نظر معیشت کے تمام سیکٹر سے متعلق منصوبہ بندی کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پالیسی تمام اسٹیک ہولڈر بشمول قومی خزانہ کے مفاد میں ہونا ضروری ہے۔ براہ راست ٹیکس کی بہتر وصولی سے معیشت کے فارمل سیکٹر کو بہتر طریقے سے ریلیف مہیا کیا جا سکتا ہے۔جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازق داؤدکی زیر صدارت ٹیرف پالیسی بورڈ کا اجلاس ہواجس میں آنے والے بجٹ اور کرونا کے معیشت پر اثرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر برائے تجارت عبدالرازق داد نے کہا کہ کرونا کے منفی اثرات کے پیش نظر معیشت کے تمام سیکٹر سے متعلق منصوبہ بندی کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

عبدالرازق داؤد

مزید :

صفحہ اول -