بلاول کو قائل کروں گا فضل الرحمان کے پیچھے مت چلیں، اعتزاز احسن

  بلاول کو قائل کروں گا فضل الرحمان کے پیچھے مت چلیں، اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اٹھارہوں ترمیم کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں، میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو قائل کرلوں گا کہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے مت چلیں۔ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے اپوزیشن سے ہی سوال پوچھ لیا کہ بتایا جائے اٹھارہویں ترمیم کو کس سے خطرہ ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو کوئی پوچھ نہیں رہا تھا اس لیے انہوں نے 18 ویں ایشو کھڑا کردیا،بلاول بھٹو کو منا لوں گا اٹھارہویں ترمیم پر بات نہ کریں۔قومی حکومت اور وزارت اعظمی کی تبدیلی پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی قومی حکومت نہیں بن رہی ان حالات میں وزیر اعظم کیا کوئی وزیراعلی بھی تبدیل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یا وزیراعلی تبدیل ہو بھی گیا تو پھر سے حکومت نہیں بن پائیگی۔
اعتزاز احسن

مزید :

صفحہ اول -