پرویزالٰہی نے آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

  پرویزالٰہی نے آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

  

لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج (جمعہ) کو طلب کرلیا۔کمیٹی موجودہ صورتحال اورپنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے جائزہ لے گی۔اجلاس میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری، وزیرقانون راجہ بشارت،ملک ندیم کامران،سمیع اللہ خان،خواجہ سلمان رفیق، اویس لغاری،سید حسن مرتضی،احمد علی اولکھ، محمد معاویہ،نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین اورساجد احمد خان شریک ہوں گے۔کمیٹی مختلف امور کاجائزہ لے کر اپنی سفارشات جاری کرے گی۔

پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ اول -