ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی کورونا ٹیسٹ کروا لیا،رپورٹ منفی

  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی کورونا ٹیسٹ کروا لیا،رپورٹ منفی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینیٹر مرزا آفریدی میں کورونا وائرس کی تشخیص کا معاملہ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھی کرونا ٹیسٹ کروا لیا، رپورٹ منفی آئی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر مرزا آفریدی میں کرونا کی تشخیص کے بعد ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھی کرونا ٹیسٹ کروا لیا،سلیم مانڈوی والا کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوگئی جوکہ منفی آئی ہے۔سلیم مانڈوی والا سے سینیٹر مرزا آفریدی نے کچھ روز قبل ملاقات کی تھی اور بعدازاں ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی تھی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

مزید :

صفحہ اول -