سمارٹ لاک ڈاؤن میں جہاں کیس نکلیں گے،علاقہ سیل کرینگے، معید یوسف

  سمارٹ لاک ڈاؤن میں جہاں کیس نکلیں گے،علاقہ سیل کرینگے، معید یوسف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی شرح اموات 2.1فیصد ہے جو دیگر ممالک سے بہت کم ہے۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران معید یوسف نے بتایا کہ پی آئی اے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے مخصوص پروازیں چلا رہا ہے تاہم ہم نے دیگر ایئرلائنز کو بھی اس کی اجازت دیدی ہے۔ بیرون ممالک مقیم جو پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں وہ اپنے سفارتخانے یا قونصل خانے میں رجسٹریشن کروائیں۔ 9 مئی تک تقریباً ساڑھے 7 ہزار پاکستانی واپس آئیں گے۔ اگلے ہفتے بھی ہماری توجہ خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کو لانے کی طرف رہے گی کیونکہ وہاں ہمارے ہزاروں مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں یا انہیں مجبوری کی وجہ سے واپس جانے کا کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وبا سے اموات کی شرح تقریباً 7 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 8 ہزار 530 ٹیسٹ کیے ہیں اور اس میں بدستور اضافہ بھی ہورہا ہے۔آگے ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکے سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں اور جس علاقے میں وبا کا پھیلاؤ زیادہ ہے صرف اسے کنٹرول کریں اور وہاں پابندیاں لگائیں۔

معید یوسف

مزید :

صفحہ اول -