سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بیٹے اور بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

  سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بیٹے اور بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ میری پوری قوم سے درخواست ہے وہ احتیاط اورمیرے حق میں دعا کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مجھے دو، تین دن سے بخار کی علامات تھیں، طبیعت اب کافی بہتر ہے، آج پھرکورونا ٹیسٹ کرایا مثبت آیا، لوگوں سے کہوں گا احتیاط کریں، خوفزدہ نہیں ہونا، میں نے خود کوگھرمیں قرنطینہ کرلیا ہے، بیٹے اوربیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، احتیاطی تدابیرپرعمل کریں گے، میرے ساتھ ہی بیٹے،بیٹی قرنطینہ میں ہے۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ اول -