کورونا ٹیسٹ مثبت آ نے پر روسی وزیراعظم عہدے سے دستبردار،صدر پیوٹن کو آگاہ کر دیا

کورونا ٹیسٹ مثبت آ نے پر روسی وزیراعظم عہدے سے دستبردار،صدر پیوٹن کو آگاہ ...

  

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، مہلک وباء نے ہر طرف اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں، روسی وزیراعظم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’بلومبرگ‘ کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوتن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطا بق روسی وزیراعظم میخائل میشوتن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا اور اس کے بعد ٹیلی ویژن پر سب کو آگاہ کیا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم میخائل میشوتن کی طرف سے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست قبول کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اینڈریو بیلوسوف کو نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔

روسی وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -