پنجاب کی عدالتوں میں تمام تقریبات اور اجلاس پر تاحکم ثانی پابندی

پنجاب کی عدالتوں میں تمام تقریبات اور اجلاس پر تاحکم ثانی پابندی

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کا کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اہم اقدام کے طور پرصوبے بھر کی عدلیہ میں تمام سرکاری و غیر سرکاری تقریبات اور اجلاسوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے۔چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار بہادر علی خان نے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو کو مراسلہ بھجوا دیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس ہر طرف تیزی سے پھیل رہا ہے، صوبے بھر کے ججز، عدالتی عملے اور وکلاء کی قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے تقریبات، افتتاح، تمام قسم کے سرکاری اور غیر سرکاری اجلاسوں پابندی عائد کردی گئی ہے، تاہم کریمنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس اس پابندی سے مستثنیٰ ہو گا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

پابندی

مزید :

صفحہ آخر -