حاضر سروس اور ریٹائرڈ جوڈیشل آفیسرز اور عدالتی عملے کی امداد کا فیصلہ

حاضر سروس اور ریٹائرڈ جوڈیشل آفیسرز اور عدالتی عملے کی امداد کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ جوڈیشل آفیسرز اور عدالتی عملے کو المیزان فاؤنڈیشن فنڈ سے مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس سلسلے میں اتھارٹی کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر نے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ بھجوا دیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیشن جج اپنی سربراہی میں درخواستوں کی سکروٹنی کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیں گے،ایڈیشنل سیشن جج اور سینئر سول جج کمیٹی کے ممبران ہونگے، کمیٹی سفارشات اور میٹنگ منٹس کے ساتھ مستحق افسران کی درخواستیں المیزان فاؤنڈیشن بھجوائے گی، بغیر سفارشات کے بھجوائی گئی درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا،درخواست کے ساتھ دستاویزی ثبوت پے سلپ، پنشن سلپ، میڈیکل رسیدیں ودیگر لف کی جائیں، اگر کسی مستحق ملازم کی درخواست نہیں آتی تو اس کی رپورٹ بھی بھجوائی جائے، تمام سیشن ججز میٹنگ منٹس کے ساتھ درخواستیں 22 مئی تک بھجوانے کے پابند ہوں گے۔مراسلہ کی کاپی المیزان فاؤنڈیشن پاکستان کے صوبائی ممبر جسٹس ریٹائرڈ عبدالحفیظ چیمہ کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔
مالی امداد

مزید :

صفحہ آخر -