لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون ٹاور نہ لگانے پرپی ٹی اے کوخط

  لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون ٹاور نہ لگانے پرپی ٹی اے کوخط

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون سگنلرز کیلئے ٹاور نہ لگانے پی ٹی اے کو چٹھی لکھی دی گئی ہے،جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کو یہ چٹھی لکھی ہے جس میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے موبائل فون کے سگنلز کیلئے ٹاور لگانے کا حکم دیا تھا لیکن ابھی عدالتی حکم پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چٹھی میں افسوس کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں موبائل فون کے ٹاورز کی حالت خراب ہے اور لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون کے سنگلرز ہی آتے. چٹھی میں یہ گوش گزار کیا گیا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے جو ایک قابل دست اندازی جرم ہے. چٹھی میں خبردار کیا گیا کہ عدالتی حکم پر لاہور ہائیکورٹ میں ٹاور نصب نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

موبائل فون ٹاور

مزید :

صفحہ آخر -