پنجاب حکومت کی ڈی جی ریسکیوکو ریگولرکرنے کی مخالفت

پنجاب حکومت کی ڈی جی ریسکیوکو ریگولرکرنے کی مخالفت

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کو ریگولر کرنے کی درخواست کی پنجاب حکومت نے مخالفت کر دی، جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگرفریقین کونوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا،درخواست گزار اپنے وکیل سید نیئرعباس رضوی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر نصیر رضوان کی پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006کے سیکشن 73 کے تحت تعیناتی ہوئی، انہیں جولائی 2006ء کو گریڈ 20 میں تعینات کیا گیا،وہ طویل عرصے سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ریگولر نہ کر کے درخواست گزار کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا،پنجاب حکومت کو ڈی جی ریسکیو کے عہدے پر ریگولر کرنے کا حکم دیا جائے، پنجاب حکومت کے وکیل نے اس درخواست کی مخالفت کی تاہم فاضل جج نے مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

ڈی جی ریسکیو

مزید :

صفحہ آخر -