صوبائی دارالحکومت میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2شہری زخمی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 2شہریوں کو زخمی کر دیا جبکہ چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق لوئر مال میں واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے مشتاق اور سمیع اللہ کو زخمی کر دیا اور موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ مناواں میں علی حسن کے گھر سے5لاکھ30ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔جوہر ٹاون میں مستنصرکے گھر سے 4لاکھ20ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ نشتر کالونی میں عرفان کے گھرسے2لاکھ 35ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔راوی روڈ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عاطف کے گھر سے 1لاکھ 40ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔غازی آباد میں شاہزیب کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان۔نولکھا میں قمر سے35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔مصطفی آباد میں جہانگیر سے30ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ریس کورس میں شاہنواز سے18 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیاگیا۔ اقبال ٹاؤن اور ہڈیارہ سے گاڑیاں۔ داتا دربار،سمن آباد اور فیصل ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ڈکتیاں

مزید :

صفحہ آخر -