نشتر کالونی پولیس نے شہری کوتشدد کے بعد رشوت لیکر چھوڑ دیا

نشتر کالونی پولیس نے شہری کوتشدد کے بعد رشوت لیکر چھوڑ دیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹ) نشتر کالونی پولیس کے اے ایس آئی نے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے اے ایس آئی خالد اور ڈرائیور عمر رشید اور دیگر پولیس اہلکاروں نے محمد وسیم کو کسی کیس کے بغیر حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی۔بعدازاں اے ایس آئی خالد نے وسیم کے گھر والوں سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم منگواکراسے چھوڑ دیا۔ متاثرہ شہری وسیم نے علاقہ مجسٹریٹ کی مدد سے طبی معائنہ کروایاتو میڈیکل کی تصدیق ہوگئی۔وسیم نے آئی جی پنجاب اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے تھانہ نشتر کالونی کے تھانے دار اور دیگر پولیس والوں کے خلاف قانونی کاروائی کے کے داد رسی کی اپیل کر دی۔

تشدد

مزید :

صفحہ آخر -