ٹریفک وارڈن میں کورونا وائرس کی تشخیص، قرنطینہ منتقل

ٹریفک وارڈن میں کورونا وائرس کی تشخیص، قرنطینہ منتقل

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سیکٹر میں تعینات محمد رمضان میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا گیا تو رپورٹ میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ٹریفک وارڈن رمضان کو قرنطینہ سنٹر ایکسپو منتقل کر دیا گیا۔جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محمد رمضان کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔قبل ازیں ٹریفک وارڈن حافظ محمد عرفان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

ٹریفک وارڈن

مزید :

صفحہ آخر -