دفتر پر فائرنگ کرنیوالے ملزموں کیخلاف کارروائی کی جائے پی ٹی آئی رہنما عمار افضل

دفتر پر فائرنگ کرنیوالے ملزموں کیخلاف کارروائی کی جائے پی ٹی آئی رہنما عمار ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما یوسی 167 عمار افضل خان نے کہا ہے کہ اس کے دفتر پر فائرنگ اورتوڑپھوڑ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عمار افضل خان کا کہنا ہے کہ گجرپورہ میں میرے دفتر پر ملک ایاز نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا۔ملزمان دفتر میں توڑپھوڑ اور ہوائی فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ تھانہ گجر پورہ کے ایس ایچ او بااثر ملزمان کے خلاف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔سات روز گزر جانے کے باوجود ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہوسکا،ان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی طرف سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ واقعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیں

عمار افضل

مزید :

صفحہ آخر -