ایم او جنرل ہسپتال کے گھر 40لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی

  ایم او جنرل ہسپتال کے گھر 40لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس سبزہ زار میں سینئر میڈیکل آفیسر جنرل ہسپتال کے گھر40لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات،موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق 738 این بلاک کی رہائشی خاتون ڈاکٹر امبرین خالد جو کہ جنرل ہسپتال میں بطور سینئر میڈیکل آفیسر ملازم ہے۔ صبح پونے سات بجے تین ڈاکوؤں نے گھر میں زبردستی داخل ہونے کے بعد اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور جان سے مار نے کی دھمکی دیتے ہوئے 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر گھریلو قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔خاتون ڈاکٹر کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے برآمدگی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو نے گھریلو ملازمہ کے ذریعے واردات کی۔ دوران تفتیش ڈاکوؤں نے بتایا ہے کہ انہوں نے گھریلو ملازمہ اس کی ماں اور گاڑی لانے والے کو بھی رقم دی ہے اور ریکوری کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ خاتون ڈاکٹر نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ڈاکوؤں سے رقم برآمد کرکے اس کا نقصان پورا کیا جائے۔

گھر میں ڈکیتی

مزید :

صفحہ آخر -